ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطینی دھڑوں میں مصالحت قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے: سعودیہ

فلسطینی دھڑوں میں مصالحت قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے: سعودیہ

Sat, 14 Oct 2017 19:21:02    S.O. News Service

ریاض،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کی بڑی جماعتوں میں مفاہمتی کوششوں اور ان کے نتیجے میں قائم ہونے والی قومی حکومت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے فلسطینیوں میں مصالحتی مساعی کے آگے بڑھنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کیعہدیدار کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں میں قومی مفاہمت کے نتیجے میں قومی حکومت کا قیام مثبت پیش رفت ہے۔ سعودی عرب کی مخلصانہ خواہش ہے کہ تمام فلسطینی بھائی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اختلافات کا باب بند کردیں۔ذرائع کے مطابق فلسطینیوں میں مفاہمت غیرمعمولی اہمیت کی حامل پیش رفت اور قضیہ فلسطین میں ایک اہم تبدیلی ہے۔ فلسطینیوں میں قومی یکجہتی فلسطینی قوم کی دیرینہ امنگوں کی ترجمانی ہے۔ اس کے نتیجے میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کے لیے جاری کوششوں میں پیش رفت کا موقع ملے گا۔خیال رہے کہ جمعرات کو فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح نے مصری انٹیلی جنس وزیر میجر جنرل خالد فوزی کی زیرنگرانی مصالحتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔دونوں جماعتوں نے یکم دسمبر تک غزہ میں تمام انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


Share: